سنیک ویڈیو گرینڈ ایوارڈ تقریب،نامور سنیکرز کی شرکت

  سنیک ویڈیو گرینڈ ایوارڈ تقریب،نامور سنیکرز کی شرکت

  

 لاہور(پ ر)ارباب میڈیا سنیک فیملی (محمد سلیم سجاد) اور MPA, 777-Family (عثمان گیلانی) کے زیر اہتمام سنیک ویڈیو گرینڈ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نامور سنیکرز سلمان گیلانی، شمشیر بھٹی، بھولا ریکارڈ، دانش شیخ سمیت معروف سنیکرز نے شرکت کی، گلوکار مظہر راہی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کی میزبانی وسیم حسین اعوان نے کی، اس موقع پر سوشل میڈیا سٹار نے سنیک ویڈیو کی مقبولیت کو سراہا اور کم وقت میں اتنا مقام بنانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور اس کو اپنی بھرپور محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کے عزم کااعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر آنے والے معزز مہمانوں کیلئے ڈِنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید :

کلچر -