تیل، بجلی مہنگی، گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان: مصنوعی بحران کا خدشہ 

تیل، بجلی مہنگی، گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان: مصنوعی بحران ...

  

   ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو گرام 20سے 30روپے اضافے کاامکان اسٹاکیوں نے گھی اور کوکنگ آئل بڑے پیما نے پر اسٹاک کر نا شروع کردیا اس وقت مارکیٹ میں عام برآنڈ کا گھی فی کلو گرام 280روپے اور کوکنگ آئل290روپے فروخت ہورہاہے قیمتیں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 بڑھانے کے لئے گھی کا بھی مصنوعی بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے تفصیل کے مطا بق حکو مت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کھانے میں استعمال ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی فی کلو گرام 20  سے30روپے کلو تک ریٹ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا جس کے باعث ٹبہ سلطان پوسمیت مختلف علاقوں میں اسٹاکیوں نے بھی اپنی سرگرمیاں دکھاتے ہوئے گھی اور کوکنگ آئل اسٹاک کرنا شروع کردیا ہے اس وقت مارکیٹ میں پرچون ریٹ میں عام برآنڈ کا گھی فی کلوگرام280اور کوکنگ آئل290روپے اور اعلیٰ کوالٹی کا گھی290اور کوکنگ آئل310روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ہوسیل مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک گھی کی قیمت فی کلو گرام310اور کوکنگ آئل کی320سے330روپے تک بڑھنے کا امکان ہے ویسے بھی گھی بنانے والی مل مالکان بھی گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی محدود کردی ہے کیونکہ عید الضحیٰ بھی آگے آرہی ہے مہنگا تو ہوگا دکاندار اور ہوسیل مارکیٹ والے کیاکریں اگر انہیں مل انتظامیہ کی جانب سے ہی مہنگا ملے گا تو خود باخود مارکیٹ میں بھی مہنگا فروخت ہوگا اس میں دکاندارہوسیل ڈیلر کاکوئی عمل دخل نہیں ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔ 

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -