پاکستانی مسافروں کے لئے پی آئی اے کی خدمات

پاکستانی مسافروں کے لئے پی آئی اے کی خدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غیر ملکی ہوائی کمپنیوں کی طرف سے کنفرم ٹکٹوں کی منسوخی کے بعد سینکڑوں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس کر رہ گئے اور مختلف ہوائی اڈوں پر محصور ہیں،اس مرحلے پر بھی پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے میدان میں آ گئی اور ان تمام پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا ہے اور اب یہ لوگ بوئنگ777 کی پروازوں کے ذریعے  واپس لائے جائیں گے۔ ابتدا دوحہ سے ہو گی اور ضرورت کے مطابق باقی ہوائی اڈوں کے لئے بھی جہاز بھیجے جائیں گے۔ قومی ائر لائنز کا کورونا کی وبا سے اب تک یہ چوتھا یا پانچواں مرحلہ ہے جب اپنے ہم وطنوں کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ابتدا کورونا کی پہلی لہر کی شدت میں کمی کے بعد ہوئی۔اس کے بعد بھی سعودی عرب، برطانیہ، ترکی اور خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو لایا جاتا رہا ہے، قومی ایر لائنز کے سربراہ ارشد ملک کے مطابق بحرین کے لئے بھی ائر بس کی جگہ بوئنگ777 استعمال ہوں گے اور پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ بیرون ممالک پھنسے ان پاکستانیوں اور پاکستان میں ان کے اعزا و اقربا نے قومی ائر لائنز کی خدمات کا اعتراف کیا اور تعریف کی ہے۔ یقینا یہ اچھا اقدام ہے اور ثابت کرتا ہے کہ قومی ایر لائنز کی ضرورت کتنی ہے۔توقع کرنا چاہئے کہ اس کی نجکاری کی بجائے اسے منافع بخش بنایا جائے گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -