جامعہ اشرفیہ کے وفد کا دورہ لائف ہسپتال،طبی سہولیات پر اظہار اطمینان

  جامعہ اشرفیہ کے وفد کا دورہ لائف ہسپتال،طبی سہولیات پر اظہار اطمینان

  

لاہور(پ ر) شیخ الحد یث  و مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہورمولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی،رجسٹر ار و شیخ الحد یث جامعہ اشرفیہ پرفیسر مو لا نا محمد یوسف خان، ڈائریکٹر نشرواشاعت جامعہ اشرفیہ حافظ اسعد عبید نے لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مر اکہ کا د و ر ہ کیا،مختلف شعبوں کے وزٹ کے دوران مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ لائف ہسپتال حقیقی معنی میں غریب و مستحق مریضوں کے لیے دن رات کام کر رہا ہے میں لائف ہسپتال کی انتظامیہ کے لیے  دْعا گو ہوں ہم لائف ہسپتال کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ فاؤنڈر لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں  جوائنٹ  سیکرٹری ناصر سہگل، ممبر سپریم کونسل عامر حق، سیکرٹری اطالاعات احمد رضا،  ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد اور مارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق بھی موجود تھے۔ لائف ہسپتال غریب و مستحق مریضوں کا مفت علاج کر رہا ہے۔ کامران مسعود مگوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے 96 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 16 لاکھ مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر چکے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ لائف ہسپتال میں ہپپاٹائٹس،  ٹی بی، گائنی ڈائلسز اور آنکھوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دے رہے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -