نظریاتی سمر سکول کے 21ویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغاز کل ہو گا

نظریاتی سمر سکول کے 21ویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغاز کل ہو گا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 20سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے21ویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغازسوموار 5جولائی سے ہو رہا ہے۔ 31جولائی تک جاری رہنے والے اس سمرسکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے۔ تحریک پاکستان کے مخلص کارکن،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زیر سرپرستی اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر عابد شیروانی اور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان کی زیر نگرانی چلنے والے اس پروگرام میں 6سے 13سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریہئ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف مضامین اور کمپیوٹر کی تدریس کے علاوہ قائداعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ، مشاہیر تحریک پاکستان اور قیام تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کی پاکستان کی نامور شخصیات سے ملاقات بھی کروائی جائیگی۔ نظریاتی سمر سکول میں  داخلے کے لیے فارم اور مزید معلومات دفتر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ‘ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ مادرِ ملتؒ پارک‘ -100 شاہراہ قائداعظمؒ متصل ہوٹل پرل کانٹی نینٹل لاہورسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر کے فون نمبرز 99201213اور 99201214 سے صبح 9 سے 4بجے سہ پہرکے دوران معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظریاتی سمر سکول کی تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.nazariapak.info سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -