لاہو ر یونیورسٹی،ڈبلیو ایچ او کے مابین فیملی میڈیسن ڈپلومہ کا معاہدہ

لاہو ر یونیورسٹی،ڈبلیو ایچ او کے مابین فیملی میڈیسن ڈپلومہ کا معاہدہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور اورڈبلیو ایچ او کے درمیان فیملی میڈیسن ڈپلومہ شروع کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی آف لاہور ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے ملک میں فزیشنزکی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک سالہ فیملی میڈیسن ڈپلومہ شروع کرے گی۔ یونیورسٹی ا?ف لاہور کی جانب سے پر و ریکٹر شاہد محمود ملک نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جبکہ اس موقع پر پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج بھی موجود تھیں۔ڈبلیو ایچ او نے پاکستان بھر سے 9سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ساتھ معاہد ہ کیا ہے جس کے تحت ڈبلیو ایچ او ان یونیورسٹیز میں ایک سال کا فیملی میدیسن ڈپلومہ شروع کرنے کے علاوہ ہیلتھ سسٹم کی بہتری  کیلئے کام کریگا۔صحت کے شعبہ میں ہیلتھ فورس کا اضافہ اور ہیلتھ پروفیشنلز کی نیٹ ورکنگ میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر پرنسپل یونیورسٹی کالج ا?ف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ڈاکٹر مہوش عروج کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ا?ف لاہور نے طب کے شعبہ میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ کے ساتھ 9میڈیکل یونیورسٹیز نے اشتراک کیا ہے جس میں سے یونیورسٹی ا?ف لاہور پرائیویٹ سیکٹر کی دوسری یونیورسٹی ہے جس کو ڈبلیوایچ او کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔یونیورسٹی ا?ف لاہور ملک میں فزیشن کی کمی کو دور کرنے کے لیے فیملی میڈیسن میں ایک سالہ ڈپلومہ شروع کرے گی۔ اس وقت میڈیکل ا?فیسرز اور جنرل پریکٹیشنرز کی طرف فیملی میڈیسن میں ٹریننگ کے بغیر خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔ڈپلومہ شروع کرنے سے ملک میں فیملی فزیشن کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ پرنسپل ڈاکٹر مہوش عروج کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے فیملی فزیشن یونیورسل ہیلتھ کوریج میں بہترین طبی سہولیات فراہم کر سکیں گے۔پاکستان میں یونیورسٹی ا?ف لاہور اور ا?غا خان صرف دو پرائیویٹ یونیورسٹیز ہیں جنکے ساتھ ڈبلیو ایچ او نے معاہدہ کیا ہے جو ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس موقع پر پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھاماہیپالا نے یونیورسٹیز کی جانب سے فیملی میڈیسن شعبہ جات شروع کرنے کے اقدام کردار کو سراہاتے ہوئے حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -