ایف بی آر کا ایڈیشنل کمشنر اختر عباس کو نقد انعام دینے کا اعلان

ایف بی آر کا ایڈیشنل کمشنر اختر عباس کو نقد انعام دینے کا اعلان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ایف بی آر کے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے  مالی سال 2020-21میں اعلیٰ کارکردگی پر ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ چوہدری اختر عباس کو 09بنیادی تنخواہوں کے برابر کیش ریوارڈ دینے کا علان کیا گیا ہے جبکہ چیف کمشنر سی آر ٹی او آمنہ حسن کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں شاندار کارکردگی پر اختر عباس کواعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، اعلیٰ کارکردگی پر سینئر افسران کی طرف سے ایڈیشنل کمشنر اختر عباس کی  ایف بی آر اور ملک کے لئے خدمات کوسر اہا گیا۔تفصیل کے مطابق چوہدری اختر عباس کارپوریٹ ریجنل ٹیکس کے انفورسمنٹ ونگ میں تعینات ہیں جہاں پر ان کو سٹیل سیکٹر، رئیل اسٹیٹ سیکٹر، کیمیکل مینوفیکچرنگ کمپنیز، اور او سے ایس تک کے الفابٹ تک کی کمپنیز سے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا جہاں پر انہوں نے بھر پور محنت سے بھاری ٹیکس اکٹھا کر کے گزشتہ سال کے ایف بی ا?ر اہداف میں بڑاحصہ ڈالا۔ چوہدری اختر عباس پاکستان بھر میں تمباکو سیکٹر کے حوالے سے کوا?رڈینیٹرتھے جہاں پر انہوں نے بھاری مقدار میں سمگل شدہ سگریٹ کو قبضہ میں لیا اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔جس کی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر وزیر اعظم ا?فس کو بھجوائی جاتی تھی جہاں پر اختر عباس کی خدمات کا اعتراف کیا گیا  ہے۔ اس سے قبل اختر عباس ایف بی ا?ر کے انٹیلی جنس ونگ اور پنجاب حکومت کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -