ہمسایہ ممالک میں جنگ بندی امن  کا باعث بنے گی،ارجمند مقصود

ہمسایہ ممالک میں جنگ بندی امن  کا باعث بنے گی،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) خطے کے ہمسایہ ملک میں جنگ بندی اور طویل عرصے بعد حالات کے معمول کی طرف آنے کی امید انتہائی خوش آئند اور مسرت فزا۔ افغان قوم نے جنگ میں کئی نسلوں کی قربانی دی وہاں معاشی اقتصادی سفر اور ارتقائی عمل بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا۔ افغانستان میں کشیدہ حالات سے پاکستان کا امن تجارت و صنعت سرحدی علاقوں اور اندرونی ملکی حالات کو بھی شدید دشواریوں سے گزرنا پڑا ان خیالات کا اظہارآل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود نے ایک بیان میں کیا۔ پاکستان اور پاکستانیوں نے افغان جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ افغانستان میں امن آنے سے کاروبار صنعت و تجارت امن عامہ کے حالات بہتری اور مضبوطی کی طرف آئیں گے۔ خطے کی معاشی بقا اور روشن مستقبل افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ دنیا کے جدید اکنامک فورمز میں پاکستان کا موثر کردار ملکی اندرونی اور سرحدی کاروباری معاشی حالات کی بہتری کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ افغانستان میں امن اور جنگ بندی کا سب سے بڑا خواہش مند پاکستان اور اس کے سب سے بڑے حمایتی پاکستانی عوام تھے۔ افغان قوم دنیا کے جدید مالیاتی معاشی نظام اور ٹیکنالوجیز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم صنعت و تجارت کاروبار اور ذرائع معاش کی طرف آئے۔ فن اور ہنر محنت اور اخلاص سے بحران سے نکلنے کیلئے افغانی قوم مثبت اور تعمیری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -