ویلیج کونسل میں غیر جماعتی،نیبر ہڈ کونسل میں جماعتی الیکشن ہوں گے،محمود الرشید

 ویلیج کونسل میں غیر جماعتی،نیبر ہڈ کونسل میں جماعتی الیکشن ہوں گے،محمود ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مقا می ہوٹل میں این جی او بیداری،ساؤتھ ایشیا پاکستان،سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،انسٹی ٹیوٹ برائے ڈیموکریٹک ایجو کیشن،ہوم نیٹ پاکستان اور ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کے اشتراک سے کانفرنس ہوئی جس میں مقامی حکومتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی،شرکاء کانفرنس نے مقامی حکومتوں کے قیام کے لئے پنجاب حکومت پر زور ڈالا گیا،، تقریب میں این جی او بیداری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد محمود مرزا،صدر عرفان مفتی،نائب صدر حنا نوریں،ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین،ذوالفقار خان،مبین قاضی ایڈووکیٹ،سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر،مس رضوانہ مراد،محمد نبیل،تجزیہ نگار سلمان عابد، سمیت دیگر کی شرکت۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشیدنے کہا کہ ویلیج کونسل میں غیر جماعتی الیکشن ہوں گے نیبرہڈ کا الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگامقامی حکومتوں کو ڈائریکٹ فنڈ دیا جائے گامقامی حکومتیں ترقیاتی کام کروانے میں آزاد ہوں گی سپریم کورٹ نے چھ ماہ کا وقت دیا ہے، جنوری فروری میں ہماری حکومت سوچ رہی کہ الیکشن کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -