صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں نمایاں کمی

  صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں نمایاں کمی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب سارہ اسلم نے کورونا وائرس کے حوالے سے سے روزانہ کی کارکردگی کا جا ئزہ لیا۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نما یا ں کمی،گزشتہ روز128نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، جس سے کیسز کی کل تعداد 346،582ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 327،686مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسزکی تعداد 8،129ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا و ا ئر س سے لاہور میں 1 اموات سمیت صوبہ بھرمیں  مزید6 اموات ہوئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 10،767 ہو گئی ہے۔ 16،973 مزید ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 5،691،036 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 77، ملتان میں 8، پاکپتن میں 6، فیصل آباد میں 5، ننکانہ صاحب میں 5،راولپنڈی میں 4 پازیٹوکیس رپورٹ ہوئے۔، بہاولپور میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 2، گجرانوالہ میں 2،   مظفرگڑھ میں 2، سیالکوٹ میں 2،بھکر میں 1، چکوال میں 1، گجرات میں 1، قصور میں 1، لیہ میں 1، میانوالی میں 1، ناروال میں 1، اوکاڑہ میں 1، راجن پور میں 1، ساہیوال میں 1، شیخوپورہ میں 1، اور وہاڑی میں 1پازیٹیوکیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی ایوریج پازیٹیوٹی ریشو0.8رہی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پازیٹیوٹی ریشو1.0, راولپنڈی میں 0.3،فیصل آباد میں 0.7اوربہاولپور میں 0.3 ریکارڈ کی گئی۔اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ تمام سنٹرز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی بھی قسم کی رہنمائی  یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -