مہنگائی کی نہ رکنے والی لہر غریبوں کو نگل رہی ہے،حاجی اکرم

مہنگائی کی نہ رکنے والی لہر غریبوں کو نگل رہی ہے،حاجی اکرم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین شالیمار لنک روڈ حاجی محمد اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نہ رکنے والی لہر غریب انسانوں کو زندہ نگل رہی ہے۔ سمال ٹریڈنگ سیکٹر اور متوسط سفید پوش معاشی طبقات اس دیوہیکل معاشی بحران کے ہاتھوں بری طرح پریشان اور متاثر ہیں۔ قیام پاکستان کے ستر برسوں بعد بھی پاکستان میں توانائی بحران اور معاشی بحران کی دلدل میں پھنسی قوم کو باہر نکال نہ پانا انتہائی مایوس کن صورتحال ہے۔ حکومت ملکی تجارتی سرگرمیوں کو دھکا لگا کر رفتار کو تیز بنائے۔ تاجروں کو معاشی اور کاروباری حالات میں ریلیف اور سازگار حالات کی فراہمی ہی مشکلات کے سفر کو ختم کرسکتی ہے۔ ترقی خوشحالی کی روشن منزل پانے کیلئے تاجر کمیونٹی اور تجارتی حلقوں کو سبسڈیز دے کر ملکی معاشی عمل میں مفید موثر اور متحرک کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔ ملک میں تجارتی حلقوں کو درپیش لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ٹیکسوں ڈیوٹیوں کی بے رحمانہ یلغار میں کمی لائی جائے۔ تاجر کمیونٹی اور تجارتی مراکز ہی ملک میں مضبوط معیشت اور خوشحال ترقی یافتہ مملکت کی ضمانت ثابت ہوسکتے ہیں۔ بزں س سیکٹر پاکستان کو دنیا بھر میں معاشی محاذوں پر کامیابیاں دلوا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -