حکومتی بدانتظامی سے عوام لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں،عنیزہ فاطمہ

حکومتی بدانتظامی سے عوام لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں،عنیزہ فاطمہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مس مینجمنٹ اور نالائقی نے لوڈ شیڈنگ کی شکل میں عوام مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کے دورحکومت میں تقریبا12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، نوازشریف اور شہباز شریف کے پانچ سالہ دور میں سسٹم میں ملک سے اندھیرے ختم اور لوڈشیڈنگ زیرو تھی۔اس لوڈ شیڈنگ نہ صرف عام آدمی بلکہ ملکی انڈسٹری بھی سخت متاثر ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا موحال کردیا ہے۔سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ شہریوں کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے ہر روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کا دعوی کیا جا رہا ہے لیکن لوڈشیڈنگ برقرار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -