مقامی یونیورسٹی کے میڈیکل طلبہ کی مطالبات کے حق میں ریلی

  مقامی یونیورسٹی کے میڈیکل طلبہ کی مطالبات کے حق میں ریلی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے،مقامی یونیورسٹی کے طلبہ سراپا احتجاج،طلبہ نے نیلا گنبد سے ہائیکورٹ تک ریلی نکالی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز طلبہ کا کہنا ہے کہ ہماری گورنمنٹ بہتر نظام لانے کی بات تو کرتی ہے  لیکن یہ راتوں رات پالیسی تبدیل کر لیتے ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یونیورسٹی میں پی ایم ڈی سی 962کے تحت داخلہ لیا تھا،یونیورسٹی انتظامیہ نے 2020میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم اس ایکٹ کو ختم کر کے پی ایم سی لاکو لاگو کریں گے۔طلبہ نے کہا کہ اس ایکٹ میں 5سال ایم بی بی ایس کے امتحان کے بعد ڈگری تو ملے گی مگرڈاکٹر کی نوکری کیلئے ایک علیحدہ امتحان این ایل ای کے نام سے دینا ہو گا۔طلبہ کے مطالبات ہیں کہ نیشنل لائسنسنگ ایگزام کا قانون نامنظورکیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -