وزیر اعطم کا قطر،بحرین،متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کا حکم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ فلائٹس میں فوری اضافہ کیا جائے۔وزیراعظم کے مشیر برا ئے مشرق وسطی حافظ محمد طاہر اشرفی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایا ت پر متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوحہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کر دیا گیاہے، ان پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے 3394 دوحہ سے 2016 اور بحرین سے 722 مسافروں کو پاکستا ن لایا جائیگا، انہوں نے کہا بیرون ممالک میں موجودپاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کورونا کی وبا ء کی وجہ سے برادر عرب اسلامی ممالک نے سفری نظام میں تبدیلی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے ہما ر ی حکومت بیرون ممالک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہیں اور پاکستان سے سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کے مسا ئل کا حل بھی کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم نے اڑھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ نے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا، یہ ہے وہ پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔
وزیراعظم حکم