وزیر اعظم عمران خان  کل گوادر  کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان  کل گوادر  کا ایک روزہ دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان (کل) پیر کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد،پورٹ فری زون میں کاروباری ادراوں کے لئے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر وزیر اعظم پا کستان عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے،گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کر یں گے اور حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -