جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات  کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ 

جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات  کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،جے آئی ٹی دھماکے سے متعلق مکمل رپورٹ مرتب کرے گی اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کیلئے جیآئی ٹی بنائی جائے گی،جو ممبران پرمشتمل ہوگی جبکہ اس کا سربراہ ڈی آئی جی رینک کاافسرہوگا، جے آئی ٹی دھماکے سے متعلق مکمل رپورٹ مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرے گی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی 15 روزمیں دھماکے سے متعلق رپورٹ اعلی حکام کو دے گی۔

جے آئی ٹی 

مزید :

صفحہ اول -