وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے فہرست مانگ لی

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے فہرست مانگ لی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کی ادائیگیوں کیلئے وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے وفاق کے زیر اہتمام اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی فہرست طلب کر لی،وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الانس کیلئے اسپتالوں اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اوز)کو خط لکھا ہے جس کے کہا گیا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کی ادائیگی کیلئے براہ راست کورونا مریضوں کاعلاج کرنے والے عملے کی فہرست فراہم کریں،وزارت نے لکھا ہے کہ پہلے بھی اسپتالوں کی طرف سے مانگی گئی فہرستوں میں کورونا کے مریضوں کا براہ راست علاج کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز کی تفریق نہ کرنے کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس تاخیر کا شکار ہوا،خط میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے ملازمین کی فہرست 5 جولائی تک فراہم کی جائے، 5جولائی تک فہرست جمع نہ کروانے والے اسپتال اور محکمے الاؤنس کلیم نہیں کرسکیں گے جبکہ ہیلتھ رسک الاؤنس کا اطلاق یکم اپریل 2020سے ہوگا، واضح رہے کہ وزرات خزانہ پہلے ہی ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے ہدایات جاری کر چکا ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ

مزید :

صفحہ اول -