پراپیگنڈا کرنیوالے عناصر مخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں:عثمان بزدار

پراپیگنڈا کرنیوالے عناصر مخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں:عثمان بزدار

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے ملاقات کی-اعجاز الحق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج بنانا آپ کا بہترین اقدام ہے-جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 35فیصد بجٹ مختص کرنے سے محرومیاں دور ہوں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے - الزامات برائے الزامات کی سیاست کبھی کی نہ کریں گے-سابق حکمرانوں کے غلط منصوبوں کے باعث صوبے کاخزانہ خالی ہوچکاتھا-انہوں نے کہاکہ پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں اور ان عناصر کو قومی مفادات عزیز نہ عوام کی ترقی۔موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔محنت کے ساتھ سابق دور کی خرابیوں کو درست کیا ہے- دوردراز علاقوں کوترقی کے دھارے میں لانے کے لئے فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ اول -