سعودی وزیر خارجہ کا دورہ  پاکستان 26 جولائی کو متوقع 

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ  پاکستان 26 جولائی کو متوقع 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان آل سعود   رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دور ہ پاکستان میں وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کی جا چکی ہیں۔ ذرائع  کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ 26 جولائی کو متوقع ہے،سعودی وزیر خارجہ کا دورہپاکستان دو روزہ ہو گا۔ 

  سعودی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -