منی لانڈرنگ تحقیقات،حمزہ شہباز،علی ترین 30روز میں پراپرٹیز کی منی ٹریل کیساتھ ایف آئی اے طلب

منی لانڈرنگ تحقیقات،حمزہ شہباز،علی ترین 30روز میں پراپرٹیز کی منی ٹریل ...

  

 لاہور(آئی این پی)ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازاور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو کو کی منی ٹریل کے ساتھ طلب کر لیا۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 30 روز میں پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کا کہا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رواں ماہ کے اختتام تک ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوں، منی ٹریلنہ دینے کی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بانڈز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔ ر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔   علی ترین کو بھی شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اکاؤنٹس اورعلی ترین کی تمام پراپرٹیزکو منجمد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔علی ترین سے بینک اکاؤنٹس اورسرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا گیاہے،علی ترین سے کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی ہے اس کا ریکارڈ مہیا کریں۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بھجوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں کہ ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟،کیا دوہری سزا کے قانونی اصول سے ایف آئی اے، نیب اور عمران صاحب لاعلم ہیں؟،یہ صرف اور صرف نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل ہے،ایک کیس کی بار بار تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف سیاسی انتقام ہے،عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے آخر چاہتے کیا ہیں؟،حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت میں کچھ پیش نہیں کیا جاسکا  ۔انہوں نے کہاہر اثاثہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ظاہر شدہ ہے جس پر آج تک کوئی اعتراض نہیں ہوا۔یہن تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58 والیمز میں دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے، وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں،پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے، ریاستی ادارہ بنے،ایک شخص کی کتنی بار ایک ہی الزام میں تفتیش ہوگی؟ 

ایف آئی اے کا حمزہ شہبازاور علی ترین کو شوکاز نوٹس حمزہ شہباز سے پراپرٹیز،زرعی اراضی، شوگر ملز میں کی گئی سرمایہ کاری اور دیگر اثاثوں کی منی ٹریل طلب 

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -