پروازیں منسوخ، سول ایوی ایشن کا غیر ملکی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا عندیہ

    پروازیں منسوخ، سول ایوی ایشن کا غیر ملکی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنیوالی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔
کارروائی عندیہ

مزید :

صفحہ اول -