پاکستان سٹیل ملز سے مزید 350 افسران، ملازمین فارغ  

پاکستان سٹیل ملز سے مزید 350 افسران، ملازمین فارغ  

  

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیل مل سے مزید350افسران و ملازمین  کو  فارغ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز گروپ نے برطرف کئے ملازمین کو بحال اور اسٹیل مل کو چلانے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے مزید100ایگزیکٹیو اور 250ملازمین جو برطرفی کے پروانے تھما دیئے گئے جس کے بعد اب تک ادارے سے جبری برطرف کئے گئے ملازمین کی تعداد 5400سے زائد ہوگئی ہے،اس سے قبل پہلے مرحلے میں اسٹیل مل سے 4544اور دوسرے مرحلے میں 509ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جبکہ اب مزید350ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز 

مزید :

صفحہ اول -