جنوبی وزیرستان: آنگور آڈہ کسٹم  حکام اور ٹریڈ یونین عہدیداروں کے مابین کامیاب مذاکرات

جنوبی وزیرستان: آنگور آڈہ کسٹم  حکام اور ٹریڈ یونین عہدیداروں کے مابین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: آنگور آڈہ کسٹم  حکام اور ٹریڈ یونین عہدیداروں کے مابین مزاکرات کامیاب، احتجاج ختم افغانستان کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال،تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل پر کسٹم حکام کی جانب سے ویباک سسٹم نافذ کرنے پر کسٹم کلیرنس ایجنٹوں اور دیگر تاجر برادری نے گزشتہ دس دنوں سے  جاری احتجاج کے دوران تاجر یونین نے آنگور ٹرمینل کو ہر قسم کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کاروبار کیلئے بند کردیا تھا۔ اس سلسلے میں گزشتہ شام تاجر یونین عہدیداروں اور آنگور آڈہ کسٹم حکام کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد تاجر برادری نے احتجاج ختم کرکے سرحدی علاقہ آنگور آڈہ کے راستے افغانستان کے ساتھ کاروبار سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔