مجرموں کیلئے قید خانہ تزکیہ نفس و محاسبہ کی اسلام کا مقام ہے:ڈاکٹر امجد علی

مجرموں کیلئے قید خانہ تزکیہ نفس و محاسبہ کی اسلام کا مقام ہے:ڈاکٹر امجد علی

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ قید خانہ مجرموں کے لئے تزکیہ نفس و محاسبہ نفس سمیت ان کی اصلاح کا بھی مقام ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت قیدیوں کی صحت، تعلیم، سماجی بیداری کی تدریس سمیت ان کے لئے تربیتی مراکز جیسے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ خوشحال، ترقی یافتہ و صحت مند معاشرے کی تشکیل میں حکومت کے شانہ بشانہ عوامی فرض شناسی بھی قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سنٹرل جیل سوات کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر سنٹرل جیل سوات کے سپرنٹنڈنٹ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔دورہ کے موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے نئی تعمیر ہونے والی عمارت جبکہ قیدیوں کے مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کینٹین، خوراک معیار و مقدار سمیت صفائی ستھرائی، قیدیوں کے لئے رہائشی سہولیات،  ہنر مراکز، خواتین قیدیوں کے لئے سلائی کڑھائی اور دیگر دستکاری سنٹرز کے علاوہ ایجوکیشنل سنٹر و تربیت گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے جیل انتظامیہ کو ان کی بہتر کار کردگی پر داد دی اور مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جیل انتظامیہ کو سزایافتہ لوگوں کی مدت قید پوری ہونے پر ان کا سماج  میں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے باصلاحیت ہوجانے پر بھی زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -