ڈپٹی کمشنر مردان کا رستم میں مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مردان کا رستم میں مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا ٹائپ ڈی ہسپتال رستم و شہباز گڑی اور آر ایچ سی بخشالی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں، ان کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے تاہم عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ہسپتالوں میں چھٹی کے روزمختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جاری کورونا ویکسینیشن، سٹاف کی موجودگی و حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی مفت دستیابی کے ساتھ ساتھ دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔مزیدبراں ڈپٹی کمشنر مردان نے ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز و دیگر طبی سٹاف کی کارکردگی پر ایطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ اور طبی سہولیات کہ فراہمی کی ہدایات جاری کی۔