نوشہرہ،شہری سے دھوکہ دہی سے سیمنٹ ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

نوشہرہ،شہری سے دھوکہ دہی سے سیمنٹ ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)رسالپور پولیس نے مردان کے شہری سے دھوکہ دہی سے 400 بوری سمینٹ ہتھیانے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سمینٹ برآمد،تفصیلات کے مطابق 21-06-2021 کو مردان کے رہائشی اکمل خان نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کی کہ ایک بندے نے کال کرکے کہاکہ 400 بوری سمینٹ چاہیے رشکئی پہنچا دے،متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میں نے ٹرک میں سمینٹ کی بوریاں لوڈ کرکے رشکئی پہنچائے جہاں پرمذکورہ شخص نے فور بائے فور 2 ویگن کے ذریعے سمینٹ لی اور کہا کہ اور بھی چاہیے میں آپ سے رابطہ کرتا ہوں،متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اب اُسی نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو نمبر مسلسل بند آ رہا ہے،معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ وہ چور چکار ہے اور دھوکہ سے سمینٹ لے گئے ہیں،جس پر اے ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے مردان کے شہری کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے سرتاج خان SHO رسالپور کو مالمسروقہ کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی۔سائینسی تفتیش سے استفادہ کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی ملزمان نورالامین،فرید اور عرفان ساکنان پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ (سمینٹ کی بوریاں)برآمد کر لی گئی