بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پچھلے ہفتے تھانہ آغا میرجانی شاہ کی حدودمیں اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں ناچاقی پر اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان کو اطلاع ملی کہ 29جون کو علاقہ رشید گڑھی میں اپنے بھائی خالد اقبال کے قتل میں ملوث ملزم یکہ توت میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او واجد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم واجد اقبال ولد ظفر اقبال کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے