تحصیل بلامبٹ کے پہاڑی جنگلات میں پراسرار طو ر پرآتشزدگی،سینکڑوں درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

تحصیل بلامبٹ کے پہاڑی جنگلات میں پراسرار طو ر پرآتشزدگی،سینکڑوں درخت راکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)دیرلویر،سنگولی تحصیل بلامبٹ کے پہاڑی جنگلات میں پراسرار طو ر پر آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل گئے،آگ نے دو کلومیٹر تک کے علاقے کو تیز اندھی کے سبب گھیرے میں لے لیا، پہاڑی جنگل تک راستہ نہ ہونے کے سبب امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا،گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع دیرلویر کے پہاڑی جنگلات میں آگ لگنے کا یہ آٹھواں واقعہ ہے تا ہم اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہ کیا جا سکا اور نہ ہی کسی کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکی،قبل ازیں تالاش،رباط درہ ،دانوہ،سنگولی،مانوگی اور مضافاتی علاقوں میں آگ لگنے سے ہزاروں پودے اور درخت بشمول سو ختہ لکڑی جل کرراکھ جبکہ جنگلی حیات ہلاک ہوچکے ہیں،گزشتہ روز سنگولی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو پہاڑی تک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،علاوہ ازیں آگ لگنے کے پراسرار واقعات کے سبب مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جا تا ہے،مقامی لوگوں نے ضلعی انتظا میہ سے آگ بند ش میں پولیس اور لیویز فورس سے مدد لینے کی اپیل کی ہے