راہزن گروہ گرفتار، مال مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد

راہزن گروہ گرفتار، مال مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آغہ میر جانی شاہ اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق دیر کالونی سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں نقدی اور موبائل فونز چھین کرفرار ہوجاتے تھے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منظم راہزن گروہ سے تعلق کا اقرار کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 9عدد مسروقہ موبائل فونز،20ہزار نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کرلیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی اصغر شاہ ولد حاجی صنوبر سکنہ دیر کالونی نے تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرارہوگئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ اوتھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کے بیانات بھی تحریر کئے گئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کرکامیاب کاروائی کے دوران ملزمان شفیع اللہ ولد عبد الحمید اور عمر ولد نور محمد ساکنان دیر کالونی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے  9عدد مسروقہ موبائل فونز،20ہزار نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کرلیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -