اینگرو کول کمپنی کی تھر کول واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

اینگرو کول کمپنی کی تھر کول واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

  

کراچی (پ ر) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) نیتھر کول بلاک II میں نجی فرم کے ملازم،  ڈوڈو بھیل، کے انتقال پر انتہائی دکھ اور دلی تعزیت کا  اظہار کیا ہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے افسوسناک واقعہ میں مکمل تعاون،حمایت اور وسائل کی فراہمی کا یقین بھی دلایا ہے تاکہ اس ناقابل تلافی نقصان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں اور اِس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے دوران مکمل انصاف  اور شفافیت کوبرقرار رکھاجائے گا۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ”ہم،بھیل کمیونٹی کے رُکن،ڈوڈو بھیل کی وفات پر انتہائی افسردہ ہیں اور اُن کے خاندان اور پوری کمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اس معاملے کی پوری طرح چھان بین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ کسی بھی زندگی کا زیاں انتہائی المناک ہوتا ہے اور ہم پوری بھیل فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں۔ اس افسوسناک موقع پر ہماری ترجیح اُن کے ساتھ کھڑے رہنا اور منصفانہ اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے۔“

مزید :

پشاورصفحہ آخر -