خیبر پختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری

 خیبر پختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسینشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10لاکھ سے زائد  شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے محکمہ صحت  خیبر پختونخوا کی جانب سے  اس سلسلے میں جاری رپورٹ  کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طورپر 62ہزار 387افراد کو مختلف اقسام کی ویکسین لگوائی گئی تاہم صوبے میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی،بیرون ممالک جانیوالے افراد کی مشکلات برقرا ر اور گزشتہ روز کسی بھی شہری اسٹرازینیکا کی پہلی یا دوسری خوراک نہیں دی گئی جکبہ فائزر نامی ویکسین کی کمی کے باعث صرف 131افراد کو فائزر ویکسین لگوائی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پاک ویک نامی ویکسین گزشتہ روز 1ہزار 610 افراد کو پہلی ڈوز لگوائی گئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 8ہزار 159 عام شہریوں کو پاک ویک لگوائی جاچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشہ روز ایک ہزار 123 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جبکہ 208 افراد کو دوسری خوراک دی گئی،اب تک5لاکھ 52ہزار 698 شہری سائنو فارم کی پہلی،2لاکھ 60 ہزار 426 شہری دوسری ڈوزلے چکے ہیں جبکہ 50ہزار928 شہریوں کو سائنو ویک کی پہلی،5ہزار486 افراد کو دوسری ڈوز لگوائی گئی او راب تک سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد 10لاکھ 75ہزار 837 تک پہنچ گئی مجموعی تعداد 1لاکھ 10ہزار 559 سائنو ویک کی دوسری خوراک لے چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -