شبقدر،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل

شبقدر،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)پی کے 60 شبقدر کے علاقہ نورانئی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے وزیر اعلی  کے مہمان خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد دیں تفصیلات کیمطابق شبقدر پی کے 60شبقدر کے ایم پی اے اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا  کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے شبقدر کے علاقہ نورانئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست ملک کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کے لئے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان  وزیر اعلی خیبر پختون خوا  محمود خان اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے عوام کی خدمت میں کسی سیاسی جماعت نے دلچسپی نہیں لیں جسکی وجہ سے عوام گھمبیر مسائل اور مشکلات سے دوچار ہو گئے عارف احمد زئی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایمان داری کا ثبوت گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دلیرانہ تقریر ہے جسمیں انہوں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس پر آپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈیسک بجا کر داد دی  انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سہولیات مہیا کر رہے ہیں  صوبہ خیبر پختون خوا  میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کے دیگر حلقوں کی طرح پی کے 60شبقدر میں بھی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر تیزی کیساتھ کام جاری ہیں اور گزشتہ بھی میں نے اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر کے تمام علاقوں میں عوام کو جدید دور کیمطابق سہولیات مہیا کرینگے شمولیتی جلسہ میں ایمل خان انکا خاندان اور نورانئی کے دیگر درجنوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شامل ہو گئے شمولیتی جلسہ میں پی ٹی آئی کے رہنماں حاجی عطا اللہ خان مردانہ حاجی مکمل شاہ حاجی عارف خان آف میاں کلی فخر عالم خان  غفاراللہ شیخ شاہد اللہ خان رشکء ممتاز خان ارشاد خان دلہ زاک اور دیگر درجنوں عہدیداران و کارکنان موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -