وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،اویس قادر شاہ

وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،اویس قادر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے وفاق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ، یہ سلیکٹڈ کی آخری حکومت ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیاکہ گھریلو صارفین کیلئے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے 11 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ہے، نہ گیس اور نہ ہی زرعی زمینوں کے لیے پانی ہے، پھر یہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے؟۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی صاحب عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ تین سالوں میں آپ نے ریلیف دینے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہی ڈالا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سلیکٹڈ بجلی مہنگی ہونے پر کنٹینر پر چڑھ کر کہتا تھا کہ سارا پاکستان بند کرونگا۔ سچ کہا تھا نالائق خان نے کہ سارا پاکستان بند کرونگا اور آج وہی ہوا، ملکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے۔ یہ سلیکٹڈ کی آخری حکومت ہے، اب کبھی ان نالائقوں کی حکومت نہیں آئے گی۔