پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لئے تیار ہورہے ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ آج(اتوار)امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لئے امریکا جائیں گے۔ جبکہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ29روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔