چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے طلباء کاعزاز

چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے طلباء کاعزاز

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے طلباء کاعزاز، عبدالصمد اور ابرار خان نے بین الاقوامی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے طلباء عبدالصمد اور ابرار خان نے چائنیز ایسوسی ایش آف گیم تھیوری اینڈ ایکسپیریمینٹل اکنامکس چینی یونیورسٹی کے زیراہتمام چیلنج آف ڈیٹا اینلسز اینڈ ڈیسی جن میکن مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، مقابلے میں چین اور پاکستان سمیت جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈیا، فلپائن، موراکو، کولمبیا، تھائی لینڈ، ملائشیا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے کل 44ٹیمون نے حصہ لیا جن میں اسٹھ ٹیمیں مقامی اور 36بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے شعبہ اکنامکس کے متعلقہ طلباء اور فیکلٹی ممبرز کو مبارکباددی ہے اور کہاہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کایہ کامیاب سفر جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -