کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،منشیات کے تین اڈے مسمار

کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،منشیات کے تین اڈے مسمار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں سر چ آپریشن کے دوران منشیات کے تین اڈے مسمار کرکے 9ملزمان کو گرفتار کرکے کرسٹل اور منشیات قبضے میں لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے افشانی گلی بکرا پیری روڈ پر منشیا ت فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔سر چ آپریشن میں پولیس نے منشیات کے تین اڈے مسمار کردیئے جبکہ  9ملزما ن عبد اللہ ولدمبارک علی،نذیر احمد ولد عبدالحمید،رفیع اللہ ولد امیر عبداللہ،عمران ولد بہرم،عبداللہ متین ولد پرویز،دانش ولد عماد حسین،عمران ولد کریم بخش،محمد علی ولد شوکت علی اور محمد سمیر بلوچ ولد فتح محمد بلوچ کو گرفتار کرکے کرسٹل اور منشیات قبضے میں لے لی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں میں بچوں کو کرسٹل سپلائی کررہے تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -