گیس ٹرانسمیشن لائن چوری،ماربل فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

گیس ٹرانسمیشن لائن چوری،ماربل فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

  

چکدرہ (تحصیل رپورٹر) چکدرہ میں سوئی گیس کے8 انچ مین ٹرانسمیشن لائن گیس چوری کی غرض سے پنکچر، پائپ سے جپس فیکٹری کو غیر قانونی کنکشن دی جاررہی تھی،860 پونڈ گیس دباؤ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پورے ضلع کو گیس کی سپلائی بندکی گئی، جپس فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب، پولیس رپورٹ کے مطابق چکدرہ گل آباد میں سوئی گیس کے 8 انچ سوئی گیس کے مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب قمر ضیاء ولد قمر گل سکنہ شوال ضلع کرک جپس فیکٹری تعمیر کررہا ہے جس کیلئے انہوں نے سوئی گیس کے مین ٹرانسمیشن لائن سے غیر قانونی طور پر کنکشن دینے کیلئے پائپ کو پنکچر کردیا اور 860 پونڈگیس دباؤ کے باعث ناقابل تلافی نقصان پہنچے کا خدشہ پیدا ہوگیاجس کے بعد محکمہ سوئی گیس نے ضلع کو آنے والے مین لائن کو گیس کی سپلائی بند کردی اور محکمہ کی ٹیموں نے نوشہرہ سے آکر رات گئے علاقے کو سپلائی بحال کردی، اوچ پولیس نے سوئی گیس کے ڈپٹی انسپکٹر محمد کامران کی مدعیت میں فیکٹری کے مالک قمر ضیاٗ کے خؒاف مقدمہ درک کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -