سکواش کورٹ جھگڑا ' والدین کے کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد

سکواش کورٹ جھگڑا ' والدین کے کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سکواش کے کھیل میں کھلاڑیوں کی کیساتھ ان کے والدین کی کورٹ آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنے اوقات میں کھیلنے کیلئے آئیں گے اور پریکٹس کے دوران ان کے والدین کی کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی. یہ اقدام گذشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع سکواش کورٹ میں کھیل کے دوران سکواش کے کھلاڑی اور والد کے درمیان پیدا ہونیوالی جھگڑے کی صورتحال کے بعد اٹھایا گیا ہے - قیوم سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹ میں ہونیوالے جھگڑا کے باعث کھلاڑی بھی خوف کا شکار ہوگئے تھے اور یہ واقعہ وقت کی پابندی نہ کرنے اور کھلاڑی کے والد کی جانب سے کھیل میں مداخلت کی وجہ سے پیش آیا. نئے اعلامیہ کے مطابق اب کھلاڑیوں کیساتھ والدین نہیں ہونگے اور وہ کورٹ میں داخل بھی نہیں ہوسکیں گے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -