ریونیو ایبل انرجی سے ہی ملک کا مستقبل و ابستہ ہے:سجاد علی شاہ

ریونیو ایبل انرجی سے ہی ملک کا مستقبل و ابستہ ہے:سجاد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) ایم ڈی کے پی ٹیوٹا سید سجاد علی شاہ نے کہا ہے ریونیو ایبل انرجی سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے خصو صی طور پر نوجوانوں کے لئے اس صنعت میں روز گار کے بہتر  ین مواقع موجود ہے، ٹیوٹا صوبہ بھر دیگر ٹریڈز کی طرح رنیو ایبل انرجی کے لئے تربیت یافتہ ورک فورس پیدا کرنے میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”فرونس“ fronus کے زیر اہتمام رنیو ایبل انرجی اور نئی پراڈکٹس کے حوالے سے نوجوانوں کاریگروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر”فرونس“ کے سی ای او انور نوید، ٹرینر مرتضیٰ میمن او ر سولر انجینئر سید محمد عباس بھی موجود تھے جنہوں نے تربیت کے شر کا کو سولر انرجی کی نئی پراڈاکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر فرونس کے سی ای او انور نوید نے بتا یا کہ صوبہ سے 500 ہنر مند کو جدید انور ٹر ز و پروڈکٹس کی تربیت فراہم کی گئی ہے جس سے نہ صر ف صوبہ بھر میں نئی سولر پروکٹس متعارف ہوں گی اور صوبہ میں کاروبار بڑھے گا بلکہ نو جوانوں کے لئے روز کے نئے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصو صی ایم ڈی خیبر پختونخوا ٹیوٹا سید سجاد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صوبہ میں رنیو ایبل انرجی کو خصو صی تو جہ دی جارہی ہے جس سے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں تاہم مارکیٹ میں تربیت یافتہ ورک فورس کی مانگ میں بھی اضافہ ہو ا اس لئے اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے نوجوانوں کو رنیو ایبل انرجی میں اپنی صلاحتیں بڑھانے کے لئے ”فرونس“ کی طرز پر ورکشاپوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ان کی آمد ن میں مزید اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیوٹا نے صوبہ میں سولر انرجی کے جدید کورسز متعارف کر وائے ہیں جس نئی ورک فورس تیار کرنے میں مدد مل رہی ہے اور یہ نوجوان آگئے چل کر صوبہ کی معیشت میں بہتر ی کا سبب بنیں گے۔