پشاور کی تجار برادری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ مسترد
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری نے ڈیزل اور یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم اور ڈیزل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فلفور واپس لے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو تاجروں کو احتجاج کی دعوت کے مترادف قرار دیا ہے اس حوالے سے تاجر اتحادخیبرپختونخوا کا اجلاس زیر صدارت مجیب ا لر حمن منعقد ہوا جسمیں دیگر تاجر وں شوکت اللہ ہمد،ر ظفر منہاس،افتاب احمد، نثار خلیل، مستقیم خان،فہیم شاہ، ایاز خان، فلک نیاز، نصیر ہاشمی، عزیز خان، وحید خان، حاجی فضل کریم، سہیل انور، شفیق خان، حاجی شیخ اسلم، میاں عقیل سردار حسین حاجی زبیر گل سمیت دیگر تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تاجروں کا کہنا تھا کہ اس وقت تاجروں کو کرونا کی وجہ ہونے والے نقصانات کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ رہی سہی بد ترین بجلی لوڈشیڈنگ نے پوری کی اور لوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کے باعث دکانداروں کے قیمتی برکی الات بھی خراب ہونے لگے اور کاروبار بھی ٹھپ ہو کے رہہ گیا ہے شرکاء نے کہا کہ بجٹ کے فوراً بد پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے اور حکومت کے اس عمل کو عوام دشمن قرار دیا اور کہا کہ اس سے غریب عوام پر مزید مہنگائی کو بوجھ بڑھے گا اور اس سے مہنگائی بھی بڑھے گی جبکہ پہلے ہی عوام آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو ش ربا اضافے سے پریشان ہیں جبکہ حکومت آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف بھی کوئی قرار واقعی کارروائی نہ کر سکی اور نہ ان کی قیمتیں کم کرا سکی اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں تھا،بلا جواز اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کا تسلسل اور اس کی ناکامی،بد انتظامی اور نا اہلی کا ثبوت ہے۔حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے، قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں اور مہنگائی کو فوری کم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے