کراچی:فائرنگ سے خاتون اوردو بچوں سمیت5 شہری زخمی

کراچی:فائرنگ سے خاتون اوردو بچوں سمیت5 شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقوں لانڈھی، موسی کالونی،گھگھرپھاٹک،لیاقت آباداور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے خاتون اوردو بچوں سمیت5 شہری زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح لانڈھی معین آباد کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 51سالہ شخص ولی محمد ولد دوست محمد زخمی ہوگیا،جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سات سالہ بچہ حمزہ خان زخمی ہوگیا۔ادھر موسی کالونی بلال مسجد کے قریب فائرنگ سے 50سا لہ خاتون فضیلت زوجہ بادین زخمی ہوگئیں خاتون کو عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا پولیس کے مطابق خاتون کے جبڑے میں گولی لگی گولی آر پار ہوگئی۔گھگھرپھاٹک پل کے قریب فائرنگ سے 50سا لہ شخص عارف ولد بخش زخمی ہوگیا جس کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔لیاقت آبادبی ایریا محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے سات سالہ بچہ زین ولد نعیم زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کے لیے عباسی شیئدہسپتال منتقل کردیاگیا