شبقدر،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 2اشتہاری،3مشتبہ گرفتار

شبقدر،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 2اشتہاری،3مشتبہ گرفتار

  

 شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدرپولیس کاتھانہ شبقدر کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران2اشتہاری سمیت 3مشتبہ افراد گرفتارکر لئے گئے۔ کاروائی کے دوران  انسدادی کی خاطر 8فراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ شبقدر منتقل کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھرپورکاروائیاں جاری ہے۔ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ شبقدر گل شید خان  نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2اشتہاری سمیت 3مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ کاروائی انسدادی کی خاطر 8افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے2 پستول، 50کارتوس اور 985گرام چرس برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کرتے ہوئے  مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر گل شید خان نے کہا کہ شبقدر میں قیام آمن کی کاظر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رکھا جائیگا جبکہ علاقہ میں منشیات کے خلاف عوام کی بھر وپر تعاون کے نتیجے میں کامیابی ھاصل ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ شبقد رکو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس میں عوام بھر پور تعاون کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ بھی ایک ناپسندیدہ عمل ہے جس کے روک تھام میں بھی عوام کا تعاون درکار ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -