حیدر خان ہوتی کی شیر گڑھ  آمد،حاجی زرناب گل  کی وفات پر تعزیت

حیدر خان ہوتی کی شیر گڑھ  آمد،حاجی زرناب گل  کی وفات پر تعزیت

  

شیر گڑھ(نمائندہ پاکستان) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی مختصر دورے پر شیرگڑھ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے خدائی خدمت گار اور عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے فنانس سیکرٹری جاوید گل کے بھائی حاجی زرناب گل کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے پختون قوم کے لئے حاجی زرناب گل مرحوم کی قربانیوں اور ان کی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا  انہوں نے کہا کہ حاجی زرناب گل مرحوم پختون قوم کے لئے ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اس موقع پر ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری ہارون خان اور سیکرٹری اطلاعات جمال ناصر بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -