باڑہ،قوم شلوبر کے نادار افراد میں گزارہ الاؤنس تقسیم

باڑہ،قوم شلوبر کے نادار افراد میں گزارہ الاؤنس تقسیم

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ قوم شلوبر میں مختلف علاقوں کیغریب و مستحق افراد میں زکو گزارہ الانس کیچیکس تقسیم کئے گئے۔ چیک تقسیم کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سیفران ایم این اے اقبال آفریدی تھے۔مہمان خصوصی نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم شلوبر کے 735 خاندانوں میں فی خاندان 12000 ہزار روپیہ کے حساب سے 88 لاکھ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زکو کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے اور زکو کے مقامی کمیٹیوں کے چیئرمین زکو گزارہ الانس کے چیکس مستحق افراد کے گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے زکو کے لوکل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی کارکردگی کو کافی سراہا کیوں کہ وہ بغیر تنخواہ کے وہ اپنی فریضہ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ میں 7 کروڑ 76 لاکھ روپے زکوا کی مد میں تقسیم ہوں گے جبکہ اس سے پہلے زکو کا کوئی مثر نظام موجود نہیں تھا۔ اس موقع پر قوم شلوبر کے مقامی لوگوں نے مستحق افراد میں  لاکھوں روپے کی زکو تقسیم کرانے پر ایم این اے اقبال آفریدی، ضلع خیبر زکو چیئرمین احسان اللہ جنیدی کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں صدر پی ٹی آئی باڑہ خان عالم او ڈسٹرکٹ حیبر کمیٹی کے ممبر نے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے  اقبال آفریدی کے امد کا اور ڈسٹرکٹ خیبر زکو کے چیئرمین احسان جنیدی صاحب کا اور ڈسٹرکٹ آفیسر صاحب کا اور انکے تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -