بنوں،چرس سمگل کیس  ملزم عدم ثبوت پر رہا

بنوں،چرس سمگل کیس  ملزم عدم ثبوت پر رہا

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)54کلوگرام چرس کیس میں گرفتار نیک محمد خان آف ممند خیل بے گناہ ثابت ہونے پر جیل سے رہا ہوگئے رہائی پر احمد زئی وزیر کے عمائدین اور کاروباری شخصیات نے انہیں طویل گاڑیوں کے جلوس میں مقامی ہوٹل پہنچایا جہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیک محمد خنا نے کہا کہ ایس ایچ او یسین کمال نے مجھے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں اسلئے پھنسایا تھا کہ میں نے انہیں بھتہ دینے سے انکار کیا تھا اور مجھے 54کلو گرام چرس کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جسکی کم سے کم ساز پھانسی یا عمرقید ہے لیکن چونکہ میں بے گناہ تھا اسلئے اللہ تعالیٰ نے میری سن لی اور صرف چار مہینوں میں عدالت نے بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کردیا جس پر میں ڈی آئی جی بنوں ساجد علی خان،ڈی پی او عمران شاہد اور عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے انصاف دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -