شبقدر یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس
شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر یونین آف جرنلسٹس کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت احمد علی خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں چارسدہ نیوز کے سابقہ مارکیٹینگ منیجر ولایت خان کے اچانک وفات پر تعزیت کی گئی۔ اجلاس میں اباسین ریڈیو نیٹ ورک کے سی ای او سید عابد علی شاہ، افتحار احمد خان، شاہ روم خان، فراد اللہ، تجلی نور، سہیل اختر خان، رحمان وزیر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم ولایت خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ حوانی ہوئی اور بعد میں مرھوام کے اعلی درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔ اجلاس میں صحافیوں نے مرحوم ولایت خان کے خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مرحوم ایک محنتی اور خوش اخلاق انسان تھے چارسدہ نیوز کیلئے مارکیٹنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی انہو ں نے مزید کہا کہ ولایت خان نے نہ صرف مارکیٹنگ اعلی خدمات انجام دیئے بلکہ چارسدہ کے صحافی برادری کے ساتھ بھی انتہائی خوشگوار روابطرکھے تھے۔ اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور اعلی درجات کیلئے دعاکی گئی۔