خیبر سیاسی اتحاد کی تنظیم نو،شاہ حسین شنواری صدر منتخب
خیبر بیوروپورٹ)خیبر سیاسی اتحاد کی تنظیم نو مکمل شاہ حسین شینواری صدر مقتدر شاہ نائب صدر اور حاجی ضرب اللہ شینواری جنرل سیکرٹری جبکہ قاضی محب آفریدی پریس سیکرٹری منتخب سیاسی اتحاد کی کابینہ کی مدت میں توسیع کر دی گئی پہلے 6ماہ کیلئے جبکہ اب کابینہ ایک سال تک اپنی مدت پوری کریں گی علاقے کی بہتر مفاد کیلئے پہلے بھی قربانی دی ہے اب بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شاہ حسین شینواری سدر خیبر سیاسی اتحاد کا پریس کانفرنس سے خطاب خیبر سیاسی اتحاد کے نئی کابینہ کا اعلان لنڈی کوتل پریس کلب میں کیا گیا جس میں خیبر سیاسی اتحاد کے تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حسین شینواری کا کہنا تھا کہ خیبر سیاسی اتحاد میں علاقے کی فلاحی سماجی تنظیموں کو بھی شریک کریں گے اور علاقے کی بہتر مفاد کیلئے مل کر کوششیں تیز کرینگے شاہ حسین شینواری نے کہا کہ خیبر سیاسی اتحاد تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی جملہ مسائل کے حل کیلئے کلیدی کر دار ادا کرنا ہے خیبر سیاسی اتحاد میں جماعت اسلامی عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحریک انصاف قومی وطن پارٹی پاسبان یونین مسلم لیگ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی اور سماجی تنظیموں میں تنظیم نوجوانان قبائل پاسبان اور مزدور یونین شامل ہیں.شاہ حسین شینواری نے کہا کہ پہلے کابینہ کی مدت چھ ماہ تھی جبکہ اب ان کی مدت بڑھا کر ایک سال تک کیلئے کر دی گئی ان کا کہنا تھا کہ خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کی لنڈی کوتل میں جملہ مسائل پر نظر ہیں اور ترجیحات کی بنیاد پر مسائلِ کے ھل کیلئے مل کر کام کرینگے علاقے کی مسایل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہیں اور سب ہی کا خواہش ہے کہ مسائل کیحل کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جائے پریس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں کے رہنما موجود تھے