افغانستان سے طورخم کے راستے 242طلبہ پاکستان پہنچ گئے 

افغانستان سے طورخم کے راستے 242طلبہ پاکستان پہنچ گئے 

  

لنڈی کوتل (این این آئی)افغانستان سے طورخم کے راستے 242طلبا و طالبات پاکستان پہنچ گئے۔لنڈ ی کو تل،ہیڈکوارٹر اسپتال میں 10طلبا کو کوارنٹائن کیا گیا۔232پشاور منتقل کیاگیا۔طورخم،بسوں اور قرنطینہ سنٹروں میں سپرے کیاگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے 242طلباء و طالبات طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے طورخم نادرا کے داخلی و خارجی راستے،بسوں کے اندر اور کوارنٹائن سنٹروں کو ٹی ایم اے نے مکمل سپرے کیا۔242میں سے 232 طلبا و طالبات پشاور منتقل کئے گئے جبکہ صرف 10طلبا کو لنڈ ی کو تل قرنطینہ سنٹر منتقل کئے گئے جہاں پر ان کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کل 6سو طلبا و طالبات ائے۔یہ طلباء و طالبات ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے سکالرشپ کے زریعے پاکستان کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں امتحانات دینے کی غرض سے ائے ہیں انہیں دس دنوں تک قرنطینہ سنٹروں میں رکھا جائے گا اس کجے بعد وہ متعلقہ اداروں جائیں گے جہاں پر انہوں نے امتحانات دینے ہیں۔ 

افغانستان 

مزید :

صفحہ اول -