بلاول بھٹو نوکری کیلئے سی وی لیگر واشنگٹن جا رہے ہیں:شہباز گل

بلاول بھٹو نوکری کیلئے سی وی لیگر واشنگٹن جا رہے ہیں:شہباز گل

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں،وہاں جاکر کہیں گے کہ ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں۔ہم کسی کی بیماری اور نہ کسی کی موت پر سیاست نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کیا گل کھلائے سب جانتے ہیں۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ ان کے خلاف بولتا رہے گا۔ہفتے کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ  بلاول واشنگٹن میں، میں ہوں نا کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ نوکری کی عرضی لے کر امریکا جانے کا مقصد وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔ بلاول اب ملک کی سیاست اور عوام بدل چکی ہے،اب عمران خان ہے ایسی ڈیلیں نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا اچانک والدہ کی شہادت کے بعد اچانک ایک پرچی نکلی اور اس کے اندر پرچی چیئرمین نکلا،سارا ٹبر شہنشاہ بنا ہوا ہے،پرچی چیئرمین نے پاکستان میں ہر جگہ اپنی سی وی دی۔سی وی پر صرف صفر لکھا ہوا ہے۔کبھی کوئی محنت نہیں کی ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا اور چلے ہیں وزیراعظم بننے۔انہوں نے کہا کہ یہ  کونڈو لیزا رائس نے ڈرون حملوں کیلئے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔وجہ امریکا کے مفاد کا سودا تھی۔اس ڈیل کا نتیجہ یہ نکلا کے 340 ڈرون اٹیک ہوئے۔مشرف کے دور میں 13 ڈرون اٹیک ہوئے۔مسلم بیگ (ن) کے زمانے میں 61 حملے ہوئے۔وکی لیکس میں واضح ہے حملے کیوں ہوئے۔اس کو بھی کسی نے چیلنج نہیں کیا۔محترمہ اور مشرف کے درمیان ڈرون اٹیکس پر ڈیل ہوئی۔ریمنڈ بیکر کی کتاب بتاتی ہے یہ معاہدے کیوں کیے گئے۔اپنا گندہ پیسہ بچانے کے لیے اور مالکان کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے لیے سب کے ساتھ ہیں۔افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے جو کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔یہاں بجٹ پاس جلدی میں کروایا گیا۔انہیں حلیم عادل شیخ سے تکلیف ہے۔ارکان کو اسمبلی میں جانے سے روکا گیا ہے۔کسی  اپوزیشن رکن کو کمیٹی میں چیئرمین یا ممبر نہیں بناتے ہیں۔میں مطالبہ کروں گا کہ وفاق میں پی پی کے چیئرمین سمیت تمام لوگوں کو کمیٹیوں سے نکالا جائے۔انہیں پتہ لگ جائے  گاکہ سندھ کو کیسے چلانا ہے،۔ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کے علاوہ کوئی اندر نہیں ہے۔بلاول کو کسی نے ابھی پوچھا نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کیا گل کھلائے سب جانتے ہیں۔ایک ڈاکٹر نے نالوں پر قبضے کرلیے میڈیکل کے لائسنس جاری کردیئے۔یہاں شراب کو شہد بنادیا گیا،۔اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالنے سے خوش ہوتے ہیں تو پی پی شوق پورا کرے۔سندھ حکومت کے اپنے ادارے موجود ہیں۔پی پی کا ایک عہدیدار یہاں عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا تھا آج عدالت میں پاؤں پکڑ رہا ہے۔حلیم عادل شیخ ان کے خلاف بولتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک مطلوب شخص بیٹھا ہے،جس نے دہشتگردی کروائی اس کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ہمارے ہاں کوئی بات ہوتی ہے تو اچھلتے ہیں۔وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر بیان دیا ہے۔ہم نے 70 ہزار جوان اور سویلین شہید کروادیے۔ہم کسی سے زیادتی یا حملہ کرنے والی قوم نہیں۔ہر صورت ہم ہر ایک کے خلاف ایکشن چاہتے ہیں۔ہم ایک سچی جمہوری پارٹی ہیں۔ہم غیر جمہوری کام نہیں کرنا چاہتے۔سندھ حکومت سندھ کے عوام سے اتنا ظلم نہ کرے۔پورے ملک میں صحت کارڈ مل رہے ہیں لیکن سندھ میں یہ کارڈ نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کریں گے۔نہ کسی کی موت پر سیاست نہیں کریں گے۔میں پچھلی مرتبہ آیا تو کہیں بھی محترمہ کی سالگرہ کا بینر نظر نہیں آیا۔یہ موت پر جشن کرتے ہیں۔ہم سب کو پی پی ورکرز کو پرسا دینا چاہیے۔پیپلزپارٹی لاشوں اور بیماریوں کی سیاست کرتی ہے،آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ این ایف سی کوئی بھی کم نہیں دے سکتا۔کوئی بھی ایک پیسہ نہیں روک سکتا۔یہ کیش مانگتے ہیں وہ ہم نہیں دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے میڈیا کے بقایا جات ادا کردیے ہیں۔اب مالکان ورکرز کو تنخواہیں بھی ادا کریں۔

مزید :

صفحہ اول -