سعودی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
سعودی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔شہزادہ فیصل کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جا چکی، دورہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔